Home / اردو

میڈیکل اسٹور اور فارمیسی کے لیے

میڈیکل اسٹور کا آسان اور تیز سافٹ ویئر

Alpha آپ کے اپنے کمپیوٹر پر چلتا ہے، انٹرنیٹ کے بغیر بھی۔ ایکسپائری، بیچ، کمپنی کی اسکیم، ادھار اور منافع - سب کا حساب خود رکھتا ہے۔

7 دن مفت ڈاؤن لوڈ کریں واٹس ایپ پر بات کریں

Alpha کیا کرتا ہے؟

ایکسپائری اور بیچ

ہر خریداری پر بیچ نمبر اور ایکسپائری درج ہوتی ہے۔ جلد ختم ہونے والی دوائیں دکھاتا ہے، اور ایکسپائر دوا کاؤنٹر پر بکنے سے پہلے روک دیتا ہے۔

کمپنی کو واپسی کی آخری تاریخ

ہر کمپنی کی واپسی کی مدت یاد رکھتا ہے اور بتاتا ہے کہ کون سا مال کب تک واپس کرنا ہے - نقصان کی جگہ کریڈٹ۔

تیز بلنگ

بارکوڈ اسکین کریں یا نام کے دو حرف لکھیں۔ کھلی گولیاں اور پورا پیک، دونوں کی الگ قیمت۔ اینڈرائیڈ فون کو بھی اسکینر بنا سکتے ہیں۔

ادھار کا کھاتہ

ہر گاہک کا الگ حساب۔ ادھار کی حد مقرر کریں، قسط وصول کریں، اور گاہک کو واٹس ایپ پر حساب (اسٹیٹمنٹ) بھیجیں۔

ڈسٹری بیوٹر اور اسکیم

خریداری کا بل بالکل ڈسٹری بیوٹر کی انوائس جیسا۔ بونس اور اسکیم کا اصل حساب، اور سپلائر کا کھاتہ۔

نسخہ اور نارکوٹکس رجسٹر

نسخے والی اور کنٹرولڈ دواؤں کے لیے مریض اور ڈاکٹر کا اندراج، نسخے کی تصویر، اور رجسٹر کی رپورٹ۔

اور بھی

  • انٹرنیٹ کے بغیر چلتا ہے - آپ کا ڈیٹا آپ کے اپنے کمپیوٹر پر رہتا ہے
  • ہر رات خودکار بیک اپ
  • FBR POS (جن دکانوں کے لیے ضروری ہے)
  • کئی کاؤنٹر، کئی برانچیں، ہر ملازم کا اپنا لاگ اِن
  • منافع، اسٹاک اور سیل کی رپورٹیں
  • کلینک ماڈیول: ڈاکٹر کا نسخہ سیدھا فارمیسی کاؤنٹر پر
  • اسکرینیں انگریزی اور اردو میں

قیمت

پاکستان میں صرف 2,500 روپے ماہانہ سے۔ 3، 6 اور 12 مہینے کے پلان پر رعایت، اور لائف ٹائم لائسنس بھی۔ تمام قیمتیں دیکھیں۔ ہر پلان پر 7 دن میں پیسے واپس کی ضمانت۔

شروع کیسے کریں؟

  1. Alpha ڈاؤن لوڈ کریں اور انسٹال کریں (Windows 10 یا 11)۔
  2. سیٹ اپ میں "7 دن مفت" چنیں۔
  3. چاہیں تو اپنا واٹس ایپ نمبر لکھ دیں - ہم مفت سیٹ اپ کروا دیتے ہیں اور آپ کی دواؤں کی ایکسل لسٹ امپورٹ کر دیتے ہیں۔

ابھی ڈاؤن لوڈ کریں مفت سیٹ اپ کے لیے واٹس ایپ